کھیل و ثقافت

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 6 رنز سے کامیاب

سیریز دو ایک سے پاکستان ویمن ٹیم کے نام رہی

نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے سیریز کا یہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا

پاکستان ویمن اور نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا اور یوں ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت گرلز اِن گرین کو 6 رنز سے شکست ہو گئی۔

نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے سیریز کا یہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا لیکن سیریز دو ایک سے پاکستان ویمن ٹیم کے نام رہی۔

پاکستان ویمن ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کوئنز ٹاؤن نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر سدرہ امین رہیں، انہوں نے 38 بالز پر 43 رنز اسکور کیے۔

اوپنر بیٹر منیبہ علی 27 جبکہ کپتان ندا ڈار 25 رنز اسکور کر کے نمایاں رہیں۔

جواب میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 15 اوورز میں 2 وکٹ پر 101 رنز بنالیے تھے جس کے بعد ہونے والی بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہوسکا اور ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ نے میچ 6 رنز سے جیت لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close