کھیل و ثقافت

آسٹریلیا اور پاکستان کا وارم اپ میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

کینبرا میں پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کا بارش سے متاثرہ میچ ڈرا ہوگیا۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں کپتان شان مسعود کی ڈبل سنچری کی بدولت 391 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی تھی۔

اس کے جواب میں پی ایم الیون نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے میٹ رنشا 136، کیمرون بین کرافٹ 53، کیمرون گرین 46، مارکس ہیرس 49 اور نیتھن میک سوئینے 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد، فہیم اشرف، ابرار احمد اور امام الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close