کھیل و ثقافت

ایشیا کپ ہاکی، پاک بھارت ٹاکرا اتوار کو ہوگا

ڈھاکا: ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اتوار کو ہو گا جب پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 4 بجے ہو گا۔ بھارتی ٹیم ایونٹ میں مسلسل دو فتوحات کے ساتھ پہلے ہی سپر فور راﺅنڈ میں جگہ بنا چکی ہے، جاپان کے ساتھ میچ ڈرا ہونے کی وجہ سے پاکستان کو اگلے راﺅنڈ میں رسائی کیلیے بھارت کے خلاف فتح درکار ہے، جاپان کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر بھی گرین شرٹس کی سپر فور میں رسائی کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کو جاپان پر 7 گولز کی برتری حاصل ہے جبکہ جاپانی ٹیم 4 گولز کے خسارے میں ہے۔ پاکستان ٹیم ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے پہلے تینوں ایونٹس (1982، 1985 اور 1989)میں فاتح رہی تھی جبکہ بھارت دو مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکاہے، ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جن میں 5 فتوحات کے ساتھ گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے ، بھارتی ٹیم ایک ہی میچ جیت پائی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close