کھیل و ثقافت

ویرات کوہلی سے بات کی ، پتہ چلاکہ عمراکمل اور احمدشہزادکرکٹ کے علاوہ ساری دنیا کی باتیں کرتے ہیں : شعیب اختر

کراچی : پاکستان کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے بتایاکہ احمد شہزاد اور عمراکمل بھارتی کرکٹرویرات کوہلی جیسے اچھے پلیئرہیں اور دونوں میں ٹیلنٹ موجود ہے ، میں نے ویرات سے بات بھی کی کہ تم پاکستانی کھلاڑیوں سے بات نہیں کرتے ، آپ جیسا ہی کھیلتے ہیں ، اُنہیں سمجھاتے کیوں نہیں تو ویرات کوہلی نے جواب دیاکہ کرکٹ کے علاوہ ساری دنیا کی باتیں کرلیتے ہیں ۔ 
 شعیب اختر کاکہناتھاکہ اپنی توجہ کرکٹ پر رکھنی چاہیے ، احمد شہزاد بہت بڑا پلیئربن سکتاہے ، پہلی بات تو یہ کہ احمد شہزاد کو ایشیاءکپ سے ڈراپ نہیں کرناچاہیے تھا، خرم منظور بے چارہ پھنس گیا، مشکل وکٹیں تھیں ۔ احمد شہزاد کو بھی چاہیے کہ مواقع سے فائدہ اٹھائے اور ڈسپلن کو برقراررکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پرفارمنس دینے کی کوشش کرے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close