کھیل و ثقافت

گورنر سندھ نے کراچی میں امن فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا

کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ کراچی ایک بار پھر امن کا گہورا بن چکا ہے ،شہر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوششیں کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے امن فٹ بال ٹورنامنٹ کا اففتاح کر دیا ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کی بحالی میں رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار مثالی ہے ۔کراچی میں امن فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا رینجرز کی ایک بڑی کامیابی ہے اس سے شہر میں کھیلوں کے فروع میں مدد ملے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانا ہوگاکیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند سوچ کی ضمانت ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close