کھیل و ثقافت

پاکستان اور سری لنکا کے مابین چوتھا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائیگا

شارجہ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا بدلہ لینے کیلئے پر عزم ہے ۔ شاہینوں کو پانچ میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ چوتھے ون ڈے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں کچھ تبدیلیوں کا امکان ہے۔ نوجوان بلے باز امام الحق مسلسل دوسری بار سو کا ہندسہ عبور کرنے کے لیے پر امید ہیں۔ گرین شرٹس نے پہلے معرکے میں 83 رنز سے میدان مارا، دوسرے مقابلہ بھی شاہینوں کے نام رہا، تیسرے میچ میں پاکستان نے سات وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔ پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close