کھیل و ثقافت

سابق ایمپائر چور نکلا، عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا

سڈنی: آسٹریلوی عدالت نے سابق متنازع امپائر ڈیرل ہیئر کی چوری کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر اورنج میں پاکستان مخالف سابق کرکٹ امپائر ڈیرل ہیئر چوری کے مرتکب پائے گئے۔ ڈیرل ہیئر نے اس دکان میں چوری کی جہاں وہ ملازم تھے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے 9 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم چرانے اور غبن کے الزامات میں اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جوئے کی لت کا شکار ہیں جس نے انہیں برباد کردیا ہے۔ ڈیرل ہیئر نے عدالت میں دکان کے مالک سے معافی مانگتے ہوئے چوری کی گئی رقم واپس کی۔ عدالت نے سابق امپائر کی 18 ماہ اچھے چال چلن کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں سزا نہیں سنائی، تاہم جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سابق قومی امپائر نے اپنے ہاتھوں اپنی عزت ختم کرلی۔ یاد رہے کہ ڈیرل ہیئر نے انگلینڈ سے میچ کے دوران پاکستانی ٹیم پر 2006 میں بال ٹیمپرنگ کا جھوٹا الزام لگایا تھا جس پر پاکستان نے کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ متنازع امپائر کے خلاف نسلی امتیازی سلوک کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ ڈیرل ہیئر 2008 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close