کھیل و ثقافت

آئمہ بیگ اور علی ظفر پی ایس ایل 9 میں اپنی آواز کا جادو جگانے کیلئے تیار

پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو ہوگا،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا

شائقین کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ترانے کے حوالے سے اہم خبر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔
آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک خبر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ “پی ایس ایل کے سیزن 9 کا ترانہ علی ظفر اور آئمہ بیگ گائیں گے”۔

گلوکارہ نے اس خبر کے ساتھ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بریکنگ نیوز بھی لکھا جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی یہ خبر گردش کررہی ہے۔

دوسری جانب ابھی تک علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے سے متعلق کوئی پوسٹ یا بیان جاری نہیں کیا ہے۔

پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو ہوگا، پہلا میچ  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،  ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close