Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان نے انڈر-19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی

 انڈر-19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے جمعرات کو ہوگا۔

انڈر-19 ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

جنوبی افریقا کے شہر بینونی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم گرین شرٹس کی ٹیم 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔

اوپنر شامل حسین اور شاہ زیب خان نے 37 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم دونوں 19 اور 26 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے، بعدازاں وقفے وقفے سے قومی ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں تاہم عرفات منہاس نے 34 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو 155 رنز تک پہنچادیا۔

پاکستان کی پوری ٹیم محض 40 اوورز میں پویلین لوٹ گئی، ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کا آغاز بھی متاثر کن نہ رہا۔ عبید شاہ نے جارحانہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 44 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close