کھیل و ثقافت

پاکستان نے ٹیم نہ بھیجی تو قانونی راستہ اپنائیں گے :ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

نئی دہلی : بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ اگر پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے ٹیم نہ بھیجی تو قانونی راستہ اپنائیں گے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے کہاہے کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے سیکیورٹی کے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں لیکن پاکستان ٹیم نہ آئی تو یہ بلاجواز ہو گا ،پاکستان نے ٹیم نہ بھیجی تو قانونی راستہ اپنائیں گے ۔
دوسری جانب بھارتی وزیر امور داخلہ کرن راجیجو نے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی کی تحریری ضمانت نہیں دے سکتے ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اضافی سیکیورٹی دینے کیلئے تیارہیں ۔وزیراعلیٰ بنگال ممتا بینر جی نے کہاہے کہ وہ پاکستان ٹیم کو اضافی سیکیورٹی دینے کیلئے تیار ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close