کھیل و ثقافت

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں صرف دو گیندیں پھینکی جا سکیں تھیں۔

 راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے کیوی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا تھا، کھلاڑی ہوٹل میں ٹیلی ویژن پر رگبی میچ دیکھ کر محظوظ ہوئے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا، امکان ہے آج کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ  آج شام 7 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close