کھیل و ثقافت

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی پلئیر آف دی منتھ کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔ نمیبیا کے جیراڈ ایراسمس اور یواے ای کے محمد وسیم بھی نامزد کیے گئے۔ پلئیرز کی نامزدگی اپریل کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میں منفرد کارنامہ سر انجام دیا، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے اوور میں مجموعی طور پر 50 وکٹیں مکمل کرلیں، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close