کھیل و ثقافت

قومی ٹیم کا طیارہ کولکتہ ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا،پولیس اور فوج کی بھاری نفری تعینات

کولکتہ : قومی کرکٹ ٹیم کا طیارہ کولکتہ ایئرپورٹ پر لینڈ کر  ہے اور اس حوالے سے بھارتی حکومت کی جانب سے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،پاکستانی ٹیم کو بلٹ پروف بس کے ذریعے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہناہے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فلائیٹ کولکتہ ایئرپورٹ پر پہنچ گئی ہے اور اس موقع پر ٹیم کا استقبال کرنے کیلئے وزیراعلیٰ بنگال ممتا بینر جی اورمایہ ناز کھلاڑی سارو گنگولی بھی ایئرپورٹ پر موجود ہیں ،سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرایئرپورٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج کو بھی طلب کر لیا گیاہے ۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے تاج ہوٹل کا ایک پورا فلور بک کروایا گیاہے جبکہ راستے کو سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوژل سکواڈ سے کلیئر کروایا گیاہے ،ٹیم  کو بلٹ پروف بس میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت میں انتہا پسندہندوو¿ں کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اور اسی وجہ سے پاک بھارت میچ کو دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کیا گیاہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close