کھیل و ثقافت

ورلڈ ٹی ٹونٹی افتتاحی میچ ، نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ناگپور : ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے 

تفصیلات کے مطابق ناگپور میں کھیلے جا رہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔بھارتی سکواڈ میں کپتان مہندرا سنگھ دھونی سمیت روی چندرن ایشوین، جسپریت بمرا، شیکھر دھون، ہربھجن سنگھ، رویندرا جدیجہ، ویرات کوہلی، محمد شامی، پون نیگی، اشیش نہرا، ہردیک پانڈیا، اجنکیا ریحانے، سریش رائنا، روہت شرما اور یووراج سنگھ شامل ہیں۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں کپتان کین ولیمسن، کورے اینڈرسن، ٹرینٹ بولٹ، گرانٹ ایلیٹ، مارٹن گپٹل، میکلیناگھن، نیتھن میکالم، ایڈم ملنے، کولن منرو، ہینری نکولس، لوک رانچی، مچل سینٹنر، سودھی، ٹم ساﺅتھی اور راس ٹیلر شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close