کھیل و ثقافت

،بلے باز غیر ذمہ دارانہ شارٹس کھیل کر آﺅٹ ہوئے :مہندرا سنگھ دھونی

ناگپور :بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ بلے بازوں کا غیر ذمہ دارانہ کھیل نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا باعث بنا ،آئندہ میچز میں غلطیوں سے سیکھ کر اچھی کارکردگی دکھائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان مہندر اسنگھ دھو نی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار تھی لیکن بلے باز غیر ذمہ دارانہ شارٹس کھیل کر آﺅٹ ہوئے جبکہ نیوزی لینڈ کے بولرز نے بھی بہت اچھی بولنگ کی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ آج کے میچ کی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے اور آئندہ میچز میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close