کھیل و ثقافت

رو ہت شرما کے ساتھ یہ کون سا معروف بھارتی کرکٹر بیٹھا ہے؟ کیا آپ نام بتا سکتے ہیں؟

ناگپور : بھارتی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل کچھ مزے کرنے کی ٹھانی اور اس دوران لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جسے دیکھ کر بھارتی شائقین سوچ میں مبتلا ہو گئے کہ آخر روہت شرما کے ساتھ یہ کون سا کرکٹر بیٹھا ہے جسے آج تک کسی نے نہیں دیکھا؟

سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل جانے والی تصویر پر طرح طرح کے تبصرے شروع ہو گئے لیکن کوئی بھی یہ جواب نہ دے سکا کہ آخر یہ کرکٹر کون ہے؟ شائقین کے بڑھتے تجسس اور اس تصویر پر سامنے آنے والے ردعمل کو دیکھتے ہوئے بالآخر روہت شرما کے ساتھ بیٹھے کرکٹر نے خود ہی سب کچھ سچ بتانے کا فیصلہ کیا اور جب ایک اور تصویر اپ لوڈ کی تو سب حیران رہ گئے کہ یہ تو کوئی اور نہیں بلکہ بھارت کے معروف کرکٹر ”ہربھجن سنگھ“ ہیں جو اپنی روائتی پگڑی پہنے بغیر بس میں بیٹھے ہیں اور اسی دوران یہ تصویر لی گئی ہے۔ 
یہ انکشاف ہونے کے بعد ہربھجن سنگھ کے فینز کی جانب سے طرح طرح کے ٹویٹ آنے شروع ہو گئے۔

ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ ” پا جی آپ نے تو سکھی کا مجاک(مذاق) بنا دیا“۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close