کھیل و ثقافت

202 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کو پہلا نقصان

کولکتہ: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 10 مرحلے میں بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کے خلاف 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ سے محروم ہو گئی۔

بنگلہ دیش نے ہدف کا تعاقب شروع کی تو پہلے ہی اوور میں محمد عامر نے سومیا سرکار کی وکٹیں بکھیر دیں۔

بنگلہ دیش نے دو اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنائے تھے۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستانی ٹیم کو اوپنرز نے 25 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن تیسرے اوور میں شرجیل خان اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے، انہوں نے 18 رنز بنائے۔

اس کے بعد حفیظ اور احمد شہزاد نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور ٹیم کی سنچری مکمل کرا دی۔

حفیظ اور احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ کیلئے 95 رنز کی اہم شراکت قائم کی، احمد شہزاد 52 رنز بنانے کے بعد صابر رحمان کو وکٹ دے بیٹھے۔

اس کے بعد محمد حفیظ اور شاہد آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 163 تک پہنچا دیا، حفیظ بنگلہ دیشی یلڈر سومیا سرکار کے شاندار کیچ کے سبب 64 رنز بنانے کے بعد میدان بدر ہوئے۔

شاہد آفریدی نے 49 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جبکہ عمر اکمل کوئی رنز نہ بنا سکے۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close