کھیل و ثقافت

ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی ،ویسٹ انڈیزکا پاکستان کو جیت کے لیے104رنز کا ہدف

چنئی : ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 104رنز کا ہدف دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چنئی میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر103رنز بنائے  جبکہ سٹیفنی ٹیلر 40 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں ۔ اس  سے قبل قومی ٹیم کی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈیز کی اوپنرز ہیلے میتھیوز اور سٹیفنی ٹیلر نے اپنی ٹیم کو 28 رنز کا پر اعتماد آغاز فراہم کیا ،ہیلے میتھیوز 15 رنز بنا کر انعم امین کا شکا بنی ۔اس کے بعد  شکوانہ اور دندھرا  کھاتہ کولنے  میں  بھی ناکام رہیں ۔دیگر بلے بازوں میں میریسا نے 15،برٹنی کوپر نے 1،شیمانے نے 14اور سٹیسی نے12رنز سکور کیے ۔پاکستان کی جانب سے  انعم امین نے 4 جبکہ  سعدیہ یوسف نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close