کھیل و ثقافت

ویسٹ انڈیز کیخلاف انجرڈ ہونے والی جویریہ خان ورلڈ ٹی 20 سے باہر ہوگئیں

نئی دلی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ورلڈ ٹی 20 کے میچ میں انجری کا شکار ہونے والی پاکستانی بلے باز جویریہ خان ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنئی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھلیے گئے میچ کے پہلے اوور میں ویسٹ انڈیز کی بولر شمیلا کونیل کی گیند پاکستانی اوپنر جویریہ خان کے ہیلمٹ پر جالگی جس سے ان کا جبڑا زخمی ہوگیا اور انھیں فوری طور پرسٹریچر پر ڈال کر مقامی ہسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

انجری زیادہ ہونے کی وجہ سے قومی ویمنز ٹیم جویریہ خان کے بغیر ہی چنائی سے نئی دلی روانہ ہوگئی ہے جہاں ہفتے کو ان کا روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق جویریہ خان تاحال چنئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور پاکستان ٹیم کی فزیوتھراپسٹ بھی ان کے ساتھ ہسپتال میں موجود ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جویریہ خان ایونٹ میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گی اور حالت بہتر ہونے پر ان کی وطن واپسی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کو کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close