کھیل و ثقافت

ورلڈ ٹی 20: گروپ اے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 143 رنز کا ہدف دیدیا

کلکتہ :ورلڈ ٹی 20 میں گروپ اے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 143 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ مارٹن گپٹل انتہائی جارحانہ اور عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 27 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے اوپنرز نے بالکل درست ثابت کر دیا تاہم مڈل آرڈر بلے باز آسٹریلوی باﺅلرز کی نپی تلی باﺅلنگ کے سامنے بے بس نظر آئے۔ 
مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 61 رنز بنا کر مڈل آرڈر بلے بازوں کیلئے بہترین سٹیج تیار کر دیا تاہم کوئی بھی بلے باز اسے بھرپور طریقے سے استعمال کرنے میں ناکام رہا اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز ہی بنا سکی۔ 
گپٹل نے 27 گیندوں پر4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے جبکہ کپتان ولیمسن 24 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ کورے اینڈرسن محض 3 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ کولن منرو بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 23 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ 
راس ٹیلر بھی آسٹریلوی باﺅلرز کی نپی تلی باﺅلنگ کے سامنے کھل کر کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 11 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ لوک رونکی صرف 6 رنز بنا کر جیمز فالکنر کا شکار بن گئے جبکہ گرانٹ ایلیٹ سکور لینے کی کوشش میں وکٹ کیپر کی تھرو پر رن آﺅٹ ہوئے۔ مچل سینٹنر بھی 1 سکور بنا کر رن آﺅٹ ہو گئے۔ 
آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر اور میکس ویل نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شین واٹسن اور مچل مارش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close