کھیل و ثقافت

ویمن ورلڈ ٹی 20: بھارتی ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 97 رنز کا ہدف دیدیا

نئی دلی : ویمن ورلڈ ٹی 20 کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 97 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئی دلی کے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنرز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکیں اور صرف 5 کے مجموعی طور پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئیں۔ 
انعم امین اور اسماویہ اقبال نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو محتاط انداز میں کھیلنے پر مجبور کر دیا اور پوری ٹیم صرف 96 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے ویلاسوامی وانیتھا نے 2، مندھانا نے 1، ہرمن پریت کور نے 16، میتھالی راج نے 16،کرشنا مورتی نے 24 اور انوجا پٹیل نے 3 رنز بنائے۔ 
پاکستان کی جانب سے انعم امین، اسماویہ اقبال، ثناءمیر، سعدیہ یوسف اور ندا ڈار نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 
قبل ازیں ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس لئے میچ میں بھرپور کارکردگی دکھاتے ہوئے فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ آج ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان اور بھارت کی مردوں کی ٹیموں کے درمیان بھی میچ کھیلا جانا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close