کھیل و ثقافت

ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی ،انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو شکست ،انڈیا کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم

دھرم شالہ : ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 3وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 90رنز بنائے ۔انگلینڈ ویمن ٹیم نے مقررہ ہدف 19ویں اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔انگلینڈ کی جانب سے ٹامی بیاومونٹ نے 20،ناتالی نے 19جبکہ سارا ٹیلر نے 14رنز سکور کیے ۔بھارت کی جانب سے ایکتا نے 4جبکہ ہرپریت کور نے 2کھلاڑیوں کو آو ٹ کیا ۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے دعوت دی تو بھارتی ویمن اوپنر ولاس ویمے بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئیں۔بھارت کی دوسری وکٹ 15رنز کے مجموعی سکور پر گری ، مندھنہ 12رنز بنا کر آوٹ ہوئیں ۔دیگر بھارتی ویمن بلے بازوں میں ہرپریت کور نے 26،میتھالی راج نے 20 جبکہ شیکھا پانڈے نے 12رنز سکور کیے ۔انگلینڈ کی جانب سے ہیتھر نائٹ نے 3 جبکہ آنیا شروبشولے نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close