کھیل و ثقافت

آفریدی نے ٹاس کے بعد ایسی بات کہہ دی کہ قوم کے دل جیت لئے، بھارت میں ہنگامہ‎

موہالی:قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کشمیر سے شائقین کا پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ دیکھنے آنے پر شکریہ ادا کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ وہ کلکتہ کی عوام کا بھی شکریہ اداکرنا چاہتے ہیں کہ وہ ہماری حوصلہ افزائی کیلئے آئے ہیں جبکہ انہوں نے کشمیر سے آنے والے شائقین کرکٹ کا بھی انتہائی شکریہ ادا کیا کہ وہ میچ دیکھنے کیلئے موہالی آئے ۔آفریدی کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد بھارتیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہےتاہم پاکستانی حلقوں کی جانب سے آفریدی کے اس بیان کو انتہائی سراہا جارہاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close