کھیل و ثقافت

ورلڈ ٹی 20 میں ناقص کارکردگی، وقار یونس کی چارج شیٹ تیار، اہم انکشافات کر دیئے

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سمیت کئی کھلاڑیوں سمیت چارج شیٹ تیار کر لی ہے جو پی سی بی کو پیش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی اور کئی کھلاڑیوں سے ناخوش ہیں جبکہ کو سلیکشن کمیٹی کے طریقہ انتخاب پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وقار یونس نے اپنی ممکنہ رپورٹ میں کہا ہے کہ آفریدی میں رابطے کا فقدان اور قائدانہ صلاحیتوں کی کمی ہے جبکہ کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے پر توجہ ہے اور نا ہی پلان پر عمل کرتے ہیں وقار یونس نے اپنی رپورٹ میں شکوہ بھی کیا ہے کہ ان کی جانب سے ورلڈ کپ 2015ءکے بعد دی گئی رپورٹ اور اس میں شامل تجاویز پر بھی کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close