کھیل و ثقافت

پی سی بی کے باہر ٹیم مینجمنٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور: انڈیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص ترین پرفارمنس پر شائقین کرکٹ کا پی سی بی ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ 
مظاہرین نے ہر احتجاجی مظاہرے کی طرح بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں لیکن عجیب بات یہ ہے کہ مظاہرین نے چوڑیاں اور دوپٹے بھی اٹھارکھے ہیں اور ٹی 20 میں ناقص کارکردگی پر ٹیم مینجمنٹ کے خلاف نعرے بازی کرر ہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میں ناقص کاکردگی پر کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کےخلاف کارروائی کی جائے اور پی سی بی کے تمام لوگوں کو تبدیل کرکے نئے لوگوں کو تعینات کیا جائے جبکہ نجم سیٹھی اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور چیف سلیکٹر ہارون رشید فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close