کھیل و ثقافت

ڈی جے براوو نے اجنکے ریحانے کا شاندار کیچ پکڑ کر بھارتی تماشائیوں کو خاموش کرا دیا

ممبئی :ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈی جے براوو نے باونڈری کے بالکل قریب سے بھارتی کھلاڑی اجنکے ریحانے کا کیچ پکڑ کر سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی طرف منہ کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا تو بھارتی مداحوں کا منہ لٹک گیا ۔ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میچ میں اجنکے ریحانے نے رسل کی گیند پر اڑتی ہوئی شارٹ لگائی جس پر باﺅنڈری کے قریب موجود فیلڈر ڈی جے براوو نے باونڈری کے بالکل قریب سے کیچ پکڑ ا اور بھارتی تماشائیوں کی طرف منہ کرکے اپنے روائتی انداز میں رقص کیا تو تماشائیوںکے منہ لٹک گئے اور سٹیڈیم میں خاموشی چھا گئی ۔اجنکے ریحانے نے 35گیندوں پر 40سکور بنائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close