کھیل و ثقافت

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اپنے عہدے سےمستعفی ہو گئے

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ پی سی بی ان کے50سے 60لاکھ بقایا جات ڈومیسٹک کرکٹ پر خرچ کرے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے حالات ایسے ہیں کہ انہوں نے کسی نہ کسی کو قربانی کا بکرا بنانا تھا تو اس سے بہتر ہے کہ میں عزت سے چھوڑ جاﺅں لیکن کرکٹ بورڈ کو جب اور جہاں میری ضرورت ہو گی میں پاکستان کی خدمت کے لیے دستیاب ہونگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے کنٹریکٹ میں ابھی 3ماہ باقی ہیں اور ان کے 50سے 60لاکھ روپے بورڈ کی جانب واجب الادا ہیں ۔ان کی درخواست ہو گی کہ پی سی بی یہ پیسے ڈ ومیسٹک کرکٹ پر خرچ کرے تاکہ آئندہ سالوں میں پاکستان کی کرکٹ بہتر ہو سکے ۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ 19ماہ میں جن جن کرکٹرز کے ساتھ کام کیا ہے وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔واضح رہے کہ پی سی بی کی گورننگ باڈی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے استعفی دینے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close