کھیل و ثقافت

فاسٹ باولر محمد عامر آج اپنی 24ویں سالگرہ منارہے ہیں

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو¿لر محمد عامر آج اپنی 24ویں سالگرہ منا رہے ہیں، دوست احباب کی جانب سے محمد عامر کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔فاسٹ باو¿لر محمد عامر 13 اپریل 1992کو گوجر خان میں پیدا ہوئے۔

 محمد عامر نے 2009میں انگلینڈ کے خلاف اوول میں ٹی 20میچ سے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا، اس میچ میں انہوں نے اپنے پہلے اوور کی دوسری گیند پر ہی انگلش بلے باز کو پویلین کی راہ دکھا دی جس سے انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے ان کی موجودگی کو ضروری سمجھا جانے لگا۔محمد عامر 2009میں کپتان یونس خان کی زیر قیادت ٹی 20ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کا لازمی جز تھے ۔محمد عامر نے2009میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میں ڈیبیو کیا تھا ۔ محمد عامر نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں 6وکٹیں لی تھیں جبکہ پہلے ہی ون ڈے میں 3کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا ۔ اس دوران انہوں نے 14 ٹیسٹ، 15 ون ڈے اور 18 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے۔

اگرچہ محمد عامر سپاٹ فکسنگ کے جرم میں لگی پابندی ہٹنے کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں ان کی شمولیت ہو گئی ہے اور انہوں نے ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پور لوہا منوایا تاہم 2010سے اب تک عامر کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close