کھیل و ثقافت

سابق امریکی خاتون ریسلر چائنا چل بسیں

لاس اینجلس: سابق ریسلر اور ٹی وی اداکارہ جان لورر اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں جن کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

46 سالہ سابق امریکی ریسلر جان لورر جو چائنا کے نام سے مشہور تھیں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں جن کی موت کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ چائنا کی موت کے حوالے سے تحقیقات کاآغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چائنا لاس اینجلس کے ریڈونڈو بیچ پر واقعہ اپارٹمنٹ میں قیام پذیر تھیں جہاں ان کے دوستوں نے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم فون پر رابطہ نہ ہونے کے بعد جب ان کے دوستوں نے اپارٹمنٹ پہنچ کر دیکھا تو وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پڑی تھیں۔

چائنا نے 1997 سے 2001 کے دوران ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن ( ڈبلیو ڈبلیو ایف) سے مقبولیت حاصل کی جس کے بعد انہوں نے ریسلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرلی لیکن 2007 میں وہ منفرد انداز سے ٹی وی پر منظرعام پر آئیں، انہوں نے ٹی وی ریئلٹی شو میں دکھائی دیں بعدازاں انہوں نے اپنے پورن فلموں میں اپنے کیئریئر کا آغاز کیا۔ چائنا کے منیجر کا کہنا ہے کہ چائنا نیند کی گولیاں کھاتی تھیں تاہم ان کی موت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close