کھیل و ثقافت

نڈال آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں باہر

رافیل نڈال 4 گھنٹے 41 منٹ طویل مقابلے کے بعد اپنے کیرئر میں دوسری دفعہ کسی ٹورنامنٹ کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہوگئے.

فرنانڈو ورڈاسکو نے 14 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چمپیئن نڈال کو اعصاب شکن مقابلے میں 7-6، 4-6، 3-6، 7-6 اور 6-2 سے شکست دی۔

رافیل نڈال موجودہ درجہ بندی میں 5 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ فرنانڈو کا نمبر ساتواں ہے.

فرنانڈو ورڈاسکو کا کامیابی پر کہنا تھا کہ” میرا خیال ہے کہ میں نے پانچویں سیٹ میں ناقابل یقین کھیلا، میں نے صرف فاتح کی طرح کھیلنا شروع کیا تھا مجھے نہیں معلوم یہ کیسے ہوا. میں اندر آرہا تھا تو اپنی آنکھیں بند کررہا تھا، میں ایسا کرتا رہا اور یہ اچھا ثابت ہوا”۔

دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں 7 مرتبہ کی میجر چمپیئن امریکا کی وینس ولیمز بھی پہلے ہی مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں، انھیں برطانیہ کی کھلاڑی جاہانا کونٹا نے 4-6 اور 2-6 سے باآسانی شکست دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close