کھیل و ثقافت

ہمالیہ کے پہاڑوں میں چار کوہ پیما ہلاک

دو یورپی کوہ پیما چین کی شیشا پنگما کی 8027 میٹر کی بلند چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو ایشیائی کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ کے بیس کیمپ سے واپسی پر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ان واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے کھٹمنڈو میں ایک ٹور آپریٹر اور پولیس کا کہنا ہے کہ دو مختلف واقعات میں چار کوہ پیما ہلاک ہوئے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ اور اور آسٹریا سے تعلق رکنھے والے کوہ پیما اس نو رکنی ٹیم کے ممبر تھے جو چین کی شیشا پنگما کی8027 میٹر چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کھٹمنڈو کی ایک ٹور آپریٹر کمپنی کے مینیجر سبھاش شری ساتھا کے مطابق دو یورپی کوہ پیما اتوار کے روز کھائی میں گر کر ہلاک ہو گئے جبکہ ٹیم کے باقی ممبران خیریت سے ہیں۔

سری ساتھا نے کہا ہے کہ انھیں کوہ پیما ٹیم کے لیڈر کی جانب ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں ان ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے لیکن اس کے بعد سے ان کا ٹیم سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

یورپی کوہ پیما 1978 تک شیشا پنگما کی چوٹی کو سر کرنے کے لیے نہیں جا سکتے تھے۔

ایک دوسرے واقعے میں ایک جاپانی اور ایک کوریائی کوہ پیما ایورسٹ کی چوٹی کے بیس کیمپ سے واپسی پر ہلاک ہوگئے ہیں۔ چاپانی کوہ پیما جمعے کو ہلاک ہوئے جبکہ کوریائی منگل کے روز ہلاک ہوئے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جاپانی اور کوریائی کوہ پیما ’مرضِ بلندی‘ کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close