کھیل و ثقافت

ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس ثابت کرکے ٹیم میں دوبارہ شامل ہوں گا، شاہد آفریدی

لاہور: ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نوجوانوں کو موقع دے کر اچھے فیصلے کررہی ہے جب کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم میں واپس آؤں گا۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے قومی سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے اچھا کام کررہی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اس سال  ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فٹنس اور پرفارمنس ثابت کرکے ٹیم میں کم بیک کروں گا۔

واضح رہےکہ قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ سے قبل تربیتی کیمپ کے لیے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان  کیا ہے 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close