کھیل و ثقافت

بھارتی کرکٹر ظہیر خان نے معروف اداکارہ سے شادی کرلی، یہ اداکارہ کون ہے؟ نام جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر ظہیر خان اور اداکارہ ساگاریکا گھاٹگے سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، اس نوبیاہتا جوڑے کی نکاح کے وقت کی تصاویر سوشل میڈیا پرآتے ہی وائرل ہوگئیں اور دنیا بھر میں موجود دونوں کے فینز کی جانب سے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ظہیر خان اور ساگاریکا نے ابتدائی طور پر اپنی شادی رجسٹرڈ کرائی ہے جس میں صرف انتہائی قریبی افراد نے شرکت کی۔ شادی رجسٹرڈ ہونے کے بعد اب باضابطہ طور پر تقریبات کا آغاز ہوگا۔ ساگاریکا کی فلم چک دے انڈیا میں ساتھی اداکارہ وِدیا مالوڑے نے بدھ کے روز شادی کا کارڈ انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، اس کے علاوہ وِدیا نے ساگاریکا کی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں انہیں شادی کی تیاریاں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ظہیر خان اور ساگاریکا کا ولیمہ 27 نومبر کو ممبئی کے تاج محل پیلس اینڈ ٹاور میں ہوگا۔ بمبئی ٹائمز کے مطابق شادی رجسٹرڈ ہونے کے بعد ہفتہ کو ایک فائیو سٹار ہوٹل میں کاک ٹیل پارٹی ہوگی ، اتوار کو مہندی اور پیر کو دعوتِ ولیمہ کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close