کھیل و ثقافت

عزت سے ریٹائرمنٹ کے مشورے پر ہربھجن سنگھ بھڑک اٹھے

نئی دہلی: بھارتی آف سپنر عزت سے ریٹائرمنٹ کے مشورے پر بھڑک اٹھے اور انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ناقد کو جواب دیا کہ’’ آپ جیسے بوڑھے کتے صرف بھونک ہی سکتے ہیں اور ایسا جاری رکھئے، میرے خیال میں آپ نے ساری زندگی شاید صرف بھونکنا ہی سیکھا ہے ,آپ پہلے ہی جنگ ہار چکے ہیں کیونکہ آپ نے نئی چیزیں سیکھنا چھوڑ دی ہیں، ہم مزید سیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا دوسروں کو اپنے طریقے سے مت سکھائیں‘‘۔

واضح رہے کہ ایک ناقد نوئیل اسمتھ نے 37 سالہ آف سپنر ہربھجن سنگھ سے کہا تھا کہ آپ کا اچھا وقت گزر چکا اور اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے عزت کے ساتھ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں اور اپنے کچھ دیگر ساتھیوں کی طرح خود کو بیوقوف نہ بنائیں کیونکہ ”اولڈ ڈاگ“ کو نئی تراکیب نہیں سکھائی جا سکتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close