کھیل و ثقافت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے لیے آسٹریلیا کے باز اسٹورٹ لا کا نام سامنے آگیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی اٹھارہ لاکھ روپے تنخوا اور دو سال کا کنٹریکٹ کی پیشکش کرے گا ۔پی سی بی کے باوثوق ذرائع کے مطابق چیئرمین شہریار خان نے ساتھیوں کی مشاورت کے بعد آسٹریلیا کے سابق بلے باز سٹورٹ لا کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے کیلئے فائنل کر لیا ۔پی سی بی جلد سٹورٹ لا سے رابطہ کرکے انہیں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے پیشکش کریگا۔ سٹورٹ لا ستمبر تک آسٹریلوی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کا معاہدہ کر چکے ہیں۔انہوں نے پاکستانی ٹیم کے کوچ کے عہدے کیلئے بھی اپنی درخواست جمع کرائی تھی۔ پیشکش قبول کرنے پر سٹورٹ لا کو آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے ساتھ اپنا معاہدہ توڑنا پڑیگا۔ذرائع کے مطابق اگر سٹورٹ لا کے ساتھ معاہدہ طے نہیں پایا تو کرکٹ بورڈ جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر اور انگلینڈ کے اینڈی مولز میں سے کسی ایک کو معاہدے کی پیشکش کریگا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے غیرملکی کوچ کیلئے اٹھارہ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کا پیکیج مختص کیا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سٹیورٹ لا 18اکتوبر 1968ء میں پیدا ہوئے۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے اوپننگ بلے باز ہیں جبکہ دائیں سے میڈم فاسٹ باؤلنگ بھی کرتے ہیں۔سٹیورٹ لا نے اپنے کیرئیر کے دوران آسٹریلیا کی جانب سے 54ون ڈے میچز کھیلے جس میں 7نصف سنچریاں اور ایک سنچری سکور کی ۔

 

 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close