کھیل و ثقافت

ایشز سیریز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

برسبین: آسٹریلیا نے گیند بازوں کی تباہ کن باؤلنگ اور کپتان اسٹیون اسمتھ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ کے آخری روز کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کو جیت کے لیے صرف 56 رنز درکار تھے جبکہ اس کی تمام 10 وکٹیں موجود تھیں، تاہم ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کی اوپننگ جوڑی نے تحمل کے ساتھ ٹیم کو بغیر کسی نقصان کے فتح سے ہمکنار کیا۔

ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ نے بالترتیب ناقابلِ شکت 87 اور 82 رنز اسکور کیے۔

برسبین ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جو راٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا میچ کے ابتدائی لمحات میں مایہ ناز بیٹسمین اور سابق کپتان السٹر کک سے محروم ہوگئے تاہم ٹیم نے آسٹریلوی باؤلروں کا مقابلہ کرتے ہوئے 10 وکٹوں پر 302 رنز اسکور کیے جس میں نوجواز کھلاڑی ڈیوڈ ملان اور جیمز وینس نے بالترتیب 56 اور 83 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹار اور پیٹ کمنز نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسپنر نیتھ لیون نے 2 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

انگلیش ٹیم کے 302 رنز کے جواب میں کینگروز کا آغاز اچھا نہ تھا اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹوں کو سلسلہ جاری رہا تاہم ایک طرف سے کپتان اسٹیون اسمتھ نے 141 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو 328 رنز پر پنچا کر مہمان ٹیم پر 16 رنز کی برتری دلادی۔

اپنی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلوی باؤلروں کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 95 رنز پر آؤٹ ہوگئی جبکہ کپتان جو روٹ 51 رنز اسکور کر کے نمایاں بیٹسمین رہے۔

نیتھن لیون کی گیند پر بائیں ہاتھ کے بلے باز معین علی کے ’اسٹمپنگ آؤٹ‘ کو متنازع آؤٹ قرار دیا جارہا ہے جبکہ انگلش شائقین نے امپائر کے اس فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک غلط فیصلہ قرار دیا۔

کینگروز کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے 3، 3 جبکہ پیٹ کمنز نے ایک انگلش کھلاڑی کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کی جیت کے لیے راہ ہموار کی۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو شاندار سینچری پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو انگلینڈ پر 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی جبکہ ایشز سیریز کا دوسرا میچ آئندہ ماہ 2 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close