کھیل و ثقافت

سعید اجمل انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائر

لاہور: سعید اجمل تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے اور لیجنڈ آف اسپنر میدان سے باہر جاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے جبکہ اس موقع پر پلیئرز نے انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل سعید اجمل کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا اور ان کی ٹیم فیصل آباد کو لاہور وائٹس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے پلیئرز نے انہیں الوداع کہا اور لائنوں میں کھڑے ہو کر بیٹس کی چھاﺅں سے گزارا۔ آف اسپنر اس موقع پر جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے ہاتھ ہلا کر پلیئرز اور شائقین کی سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سعید اجمل نے قومی ایونٹ کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ موجودہ سیزن میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ آف اسپنر سعید اجمل پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم تیسرے ایڈیشن کیلیے انہیں اسپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close