کھیل و ثقافت

آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹ کی تباہی کے لیے بڑی چال چل دی

دبئ: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے چار سالوں میں پاکستان کو سب سے کم ٹیسٹ اور ون ڈے میچز دے کر ایف ٹی پی ڈرافٹ تیار کر لیا جبکہ ان چارسالوں میں پاکستان اور بھارت کی ایک بھی سیریز شامل نہیں کی گئی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق آئی سی سی کے فیوچر ٹوور پروگرام پر ممبر بورڈز کی جانب سے تجاویز سامنے آگئیں جس کی بنیاد پر ایف ٹی پی ڈرافٹ تیار ہوگیا ہے جس کو عبوری منظور کیلئے فروری میں چیف ایگزیکٹو کمیٹی اور پھر جون میں آئی سی سی بورڈ میں پیش کیا جائے گا۔

چار سال کے کلینڈر میں پاکستان اور بھارت کی سیریز شامل نہیں جبکہ پاکستانی ٹیم 28 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔2019 سے 2023 میں چار سال کے دوران پاکستان ٹیم صرف 28 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 38 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔حیرت انگیز طور پر پاکستان کو سب سے کم ون ڈے میچز ملے ہیں، گرین شرٹس کو صرف 38 ون ڈے ملے جب کہ اس کے مقابلے میں زمبابوے کو 40 ، افغانستان کو 41 اور آئرلینڈ کو 42 ون ڈے ملے۔ٹیسٹ میچز بھی پاکستان کی تعداد 28 ہے۔ حتیٰ کے کمزور ٹیم بنگلہ دیش کو بھی پاکستان سے زیادہ 35 ٹیسٹ ملے ہیں۔

۔پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے سائیکل میں میں 2019۔ 2020 میں جنوبی افریقا سے ہوم سیریز جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے اووے سیریز کھیلے گی۔2020 اور 21 میں پاکستان ٹیم سری لنکا اور بنگلہ دیش سے ہوم سیریز جبکہ انگلینڈ سے اووے سیریز کھیلے گی۔جون 2021 میں پہلا ٹیسٹ لیگ چیمپئن شپ فائنل ہوگا۔2021-2022 میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے ہوم سیریز کھیلے گی جبکہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کیخلاف اوور سیز سیریز ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close