کھیل و ثقافت

لارڈز کے بہترین بولرز کی فہرست میں حسن علی کا ساتواں نمبر

لاہور: لارڈز کرکٹ گراؤنڈ نے سال 2017 کے اختتام پر بہترین بولرز کی فہرست میں حسن علی کو ساتویں نمبر پر رکھا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے پیسر نے میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ 13 پلیئرز کو آؤٹ کیا تھا۔

حسن علی ایک چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر کا اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، حسن علی سے قبل سعید اجمل نے چیمپئنز ٹرافی میں 8وکٹیں اڑائی تھیں، پیسر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

حسن علی نے رواں سال مجموعی طور پر 45 وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا کے خلاف بھی وہ مین آف دی سیریز قرار پائے، پاکستانی پیسر اس وقت  759ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے کے بہترین بولر ہیں جب کہ گزشتہ سال آئرلینڈ کیخلاف ڈیبیو کرنے والے حسن علی اب تک 26ون ڈے میچز میں 56وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close