کھیل و ثقافت

اسٹیو وا کا بیٹا انڈر 19 ورلڈ کپ کیلیے آسٹریلوی ٹیم میں شامل

سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو وا کے بیٹے آسٹین وا کو انڈر 19 ورلڈ کپ کیلیے ٹیم میں منتخب کر لیا گیا۔ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا کے بیٹے آل راؤنڈر آسٹن وا کو انڈر 19 ورلڈ کپ کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ میں منتخب کر لیا گیا جب کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ کے بیٹے ول سدرلینڈ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
جونیئر ورلڈ کپ کیلیے آسٹریلوی اسکواڈ کی قیادت جیسن سنگھا کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں زیویر بارٹلٹ، میکس برینٹ، جیک ایڈورڈز زیک ایونز، جیروڈ فریمین، ریان ہیڈلے، باکسٹر ہالٹ، ناتھن میک سوینی، جوناتھن مرلو، لائیڈ پوپ، جیسن رالسٹن، پارام اپل اور آسٹن وا شامل ہیں۔ ریان ہیرس انڈر 19 اسکواڈ کے کوچ جبکہ کرس روجرز ان کے اسسٹنٹ ہوں گے۔
واضح رہے کہ آسٹین وا نے 2016 میں انڈر 17 نیشنل چیمپئن شپ کے فائنل میں ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی جب کہ رواں سال سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close