کھیل و ثقافت

متعدد کھلاڑی بین الاقوامی معیار پر پورا نہ اترسکے

دورہ انگلینڈ سے قبل لئے جانے والے فٹنس ٹیسٹ میں متعدد کھلاڑی بین الاقوامی معیارپرپورا نہ اترسکے۔

تفصیلات کے مطابق مطابق پی سی بی نے فٹنس کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی ابتدائی فٹنس رپورٹ تیار کرلی ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے، ذرائع کے مطابق سعید اجمل، صہیب مقصود اور ذوالفقار بابر انجری کے سبب ان فٹ قرار پائے جبکہ فواد عالم اور محمد رضوان سپر فٹ اور ناچ گانے میں فٹ عمر اکمل گراؤنڈ میں ان فٹ ہوگئے۔

شعیب ملک اور وہاب ریاض کی فٹنس تسلی بخش قرار دی گئی۔ ابتدائی فٹنس رپورٹ میں یونس خان، انور علی، شان مسعود، بابر اعظم اور سمیع کی فٹنس متاثر کن قرار دی گئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد فٹنس لیول برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔ اظہرعلی، احمد شہزاد، اسد شفیق، جنید خان، راحت علی اور عمران خان کی فٹنس اوسط درجے کی قرار پائی۔

پی سی بی نے فٹنس کے سترہ پوائنٹس رکھے تھے جبکہ بین الاقوامی معیار بیس پوائنٹس سے بھی زیادہ ہے۔ جسے پورا کرنے میں کھلاڑی ناکام رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close