کھیل و ثقافت

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹوئنٹی 20 سیریز کا آغاز آج ہوگا

کٹک: بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز آج سے کٹک کے بارہ بتی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز بدھ سے کٹک کے بارہ بتی اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ میزبان سائیڈ ایک اور سیریز کامیابی کے لیے پُراعتماد جبکہ آئی لینڈرز بھی ٹور کا اختتام بہتر انداز میں کرنا چاہتے ہیں۔ قیادت روہت شرما ہی سنبھالیں گے، ناتجربہ کارمڈل آرڈر کو سہارا دینے کی ذمہ داری سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی پرہوگی۔
واضح رہے کہ مختصر ترین فارمیٹ کے باہمی مقابلوں میں بھارت کو سری لنکا پر 7-4 سے برتری حاصل ہے۔ سری لنکا اپریل سے اب تک مسلسل 5 ٹی 20 میچز میں شکست کھا چکا اور اس سلسلے کو ختم کرنے کا خواہاں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close