کھیل و ثقافت

کرکٹ میں انقلاب کی تیاریاں، 4 روزہ ٹیسٹ کے لئے نئے قوانین کا اعلان

ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور انقلاب کی تیاریاں مکمل کرلیں گی تاہم آئی سی سی نے 4روزہ ٹیسٹ کیلئے نئے قوانین کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کل سے جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان پورٹ ایلزبیتھ میں چار روزہ ٹیسٹ میچ شروع ہورہا ہے جوکہ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائیگا۔ آئی سی سی کی جانب سے مختصر ٹیسٹ کیلئے الگ پلیئنگ کنڈیشنز بنائے گئے ہیں جن کے تحت اب ہر روز ساڑھے 6گھنٹوں کا کھیل ہوگا جوکہ 5روزہ ٹیسٹ کے مقابلے میں آدھا گھنٹہ زائد ہے، اس میں 90کے بجائے روزانہ98اوورز کا کھیل ہوگا۔ تاہم اگر مقابلے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ضرورت پڑی تو 5روزہ میچ کی طرح اس میں بھی آخری روز اضافی آدھے گھنٹے تک کھیل کو جاری رکھا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close