کھیل و ثقافت

زمبابوین فاسٹ بولر برائن ویٹوری کا ایکشن مشکوک

آئی سی سی نے زمبابوین فاسٹ بولر برائن ویٹوری کا ایکشن مشکوک قرار دیدیا۔ 

دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے زمبابوے کے نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ بولر برائن ویٹوری کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔ زمبابوے اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران امپائرز نے برائن ویٹوری کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے رپورٹ زمبابوے ٹیم انتظامیہ کے حوالے کر دی تھی۔ کھلنا میں کھیلے گئے اس میچ میں زمبابوے نے بنگلا دیش کو 31 رنز سے ہرا دیا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ویٹوری کے بولنگ ایکشن کا قواعد کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔ انھیں دو ہفتوں کے اندر اندر ٹیسٹ کے عمل سے گزرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم اس دوران وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ جاری رکھ سکیں گے۔ 25 سالہ برائن ویٹوری نے 4 اگست 2011ء کو بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ وہ اب تک وہ چار ٹیسٹ، 19 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں زمبابوے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close