کھیل و ثقافت

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پہلی بارخاتون کوسیکریٹری جنرل مقررکردیا

میکسیکو سٹی: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پہلی بار ایک خاتون کو تنظیم کا سیکریٹری جنرل مقررکردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک سینیگال سے تعلق رکھنے والی 54 سالہ خاتون فاطمہ سمورا کی نامزدگی کا اعلان فیفا کے صدر جیانی انفنتینو نے میکسیکو سٹی میں ہونے والی فیفا کانگریس کے 66 ویں اجلاس میں کیا۔ فاطمہ سمورا کو فیفا کے سابق سیکریٹری جنرل جیروم والک کی جگہ مقرر کیا گیا ہے جنھیں گزشتہ برس کرپشن کے الزام میں معطل کردیا گیا تھا۔ فاطمہ سمورا جون میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

فاطمہ سمورا گزشتہ 21 سال سے اقوام متحدہ سے وابستہ ہیں اور وہ متعدد افریقی ممالک میں ترقیاتی منصوبوں کی نگراں بھی رہ چکی ہیں جب کہ ان دنوں وہ نائجیریا میں اپنی خدمات انجام دے رہی 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close