کھیل و ثقافت

انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستانی لٹل اسٹارز کینگروز کے شکار کو بیتاب

میلبورن: جونیئر ورلڈکپ سے قبل یوتھ سیریز میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا میچ جمعے کو کھیلا جائے گا جب کہ لٹل اسٹارز کینگروز پر فیصلہ کن برتری پانے کیلیے بیتاب ہیں۔ 13جنوری سے شروع ہونے والے جونیئر ورلڈکپ سے قبل تیاریوں کیلیے پاکستان انڈر19ٹیم نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، ایشیا کپ لیگ میچ کے بعد فائنل میں بھی افغانستان کے ہاتھوں شکستوں خاص طور پر بیٹنگ لائن کی ناکامی کے بعد میگا ایونٹ کیلیے گرین شرٹس کے اسکواڈ میں 5تبدیلیاں کی گئی تھیں جس کا مثبت نتیجہ دیکھنے کو ملا۔

کینگروز کیخلاف یوتھ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 6وکٹ سے فتح کیساتھ اعتماد کی بحالی کا سفر شروع کیا تاہم جمعے کو ہونے والے دوسرے مقابلے میں جیت سیریز میں فیصلہ کن برتری دلادے گی، پاکستان ٹیم کی بولنگ اچھی فارم میں ہے۔
پہلے میچ میں محمد موسیٰ 4، ارشد اقبال 3 اور سلیمان شفقات وکٹوں کیساتھ میزبان کینگروز کی کمر توڑنے میں کامیاب ہوئے تھے، دیگر بولرز بھی نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے بڑا ٹوٹل ممکن نہیں ہونے دیا، مکینزی ہاروی نے سنچری بنائی، کسی اور کو زیادہ دیر وکٹ پر قیام کا موقع نہیں ملا جب کہ دوسرے مقابلے میں بھی پاکستانی بولرزمیزبان ٹیم کے دفاع میں شگاف ڈالنے کیلیے بیتاب ہیں۔

دوسری جانب گرین شرٹس کے اوپنرز زید عالم، عمران شاہ اچھی فارم میں ہیں، مڈل آرڈر کو مستحکم بنانے کیلیے روحیل نذیرموجود ہیں،علی زریاب اور سعد خان نے پہلے میچ میں ناقابل شکست ففٹیز سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، وہ اب زیادہ اعتماد کیساتھ میدان میں اتریں گے، محمد طحٰہ گرچہ ڈبل فیگر میں نہیں داخل ہوسکے لیکن انھوں نے ایشیا کپ میں چند اچھی اننگز کھیلی تھیں، وہ دوسرے میچ میں اپنی پہلے مقابلے کی ناکامی کا ازالہ کرنے کیلیے پر عزم ہونگے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close