کھیل و ثقافت

اینڈی مرے نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اینڈی مرے نے نوویک جوکووچ کوشکست دے کر پہلی بار یہ ٹورنامنٹ جیت لیا.

تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹینس اسٹاراینڈی مرے نے اتوار کو اپنی سالگرہ کے موقعے پر کھیلے جانے والے فائنل میں جوکووچ کو چھ تین، چھ تین سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا.

ایک گھنٹہ اور 35 منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں فتح کے بعد مرے 22 مئی سے شروع ہونے والے فرنچ اوپن سے پہلے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آ جائیں گے۔

اینڈے مرے 1931 کے بعد اٹالین اوپن میں مردوں کے سنگلز جیتنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں،اس سے پہلے 1931 میں جارج پیٹرک ہیگلز نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ میڈرڈ ماسٹرز کے فائنل میں سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ سے شکست کے بعداینڈی مرے ٹینس کی عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن سے تیسری پوزیشن پر آگئے تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close