کھیل و ثقافت

نجم سیٹھی نے2017 کو پاکستان کرکٹ کے لئے کامیابیوں کا سال قرار دیدیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے 2017 کو پاکستان کرکٹ کے لیے کامیابیوں کا سال قرار دیدیا۔ایک ویڈیو پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا کہ سال 2017 پاکستان کرکٹ کے لئے فتوحات کا سال رہا، 2017 کی سب سے اہم کامیابی چیمپئنز ٹرافی میں فتح رہی، پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آیا اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی، قوم کی دعائیں بہت ضروری ہیں کیوں کہ ان کی بدولت ہی کامیابی ملتی ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اب تمام نگاہیں ورلڈ کپ 2019ء پر مرکوز ہیں، انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے قومی جونیئر ٹیم نیوزی لینڈ میں موجود ہے، امید کرتا ہوں وہ جیت کر واپس لوٹے گی۔پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی اور پلے آف کے 2 میچز لاہور میں ہوں گے، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی بہت ضروری ہے جس کے لئے بہت محنت کر رہے ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مارچ 2018 میں پاکستان آ کر کھیلے گی، رواں سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں یو اے ای میں سیریز کھیلنے کے لیے آئیں گی تو انہیں پاکستان میں بھی ایک دو میچز کھیلنے کو کہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close