کھیل و ثقافت

جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو دھول چٹا دی

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 72رنز سے شکست دے دی۔جنوبی افریقا نے بھارت کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 72رنز سے شکست دے دی، ویرات کوہلی الیون کے لئے 208 رنز کا ہدف بھی پہاڑ جیسا ثابت ہوا اور پوری مہمان ٹیم 135 پر میدان بدر ہوگئی۔روی چندرن ایشون 37 اور کپتان کوہلی 28 رنز بنانے میں کامیاب رہے، ورنون فلینڈر نے 42 رنز دیکر 6 مہرے کھسکائے جب کہ مورن مورکل اور کیگاسو ربادا نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔واضح رہے کہ پروٹیز کے 286 رنز پر بھارت کی پوری ٹیم 209 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، میزبان الیون کو 77رنز کی سبقت ملی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close