کھیل و ثقافت

فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے پاکستان میں استقبال کی تیاریاں تیزی سے جاری

لاہور: فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے پاکستان میں استقبال کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں تاہم ٹرافی 3 فروری کو پاکستان آئے گی۔ پی ایف ایف کی معطلی کے باوجود فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے پاکستان میں استقبال کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ ٹرافی 3 فروری کو پاکستان آئے گی جسے لاہور میں چند اہم مقامات پر لے جایا جائے گا۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔

رواں سال روس میں شیڈول میگا ایونٹ میں 32 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی جب کہ فیڈریشن میں جاری محاذ آرائی کے سبب فیفا نے پاکستان کی رکنیت ہی معطل کر دی تھی۔

واضح رہے کہ ٹرافی کی پاکستان آمد فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی اور اسپانسرز کی ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ٹرافی ایک دن لاہور میں رہے گی جس کے بعد قازقستان جائے گی۔ فیفا ورلڈکپ ٹرافی پہلی مرتبہ 1974 میں متعارف کرائی گئی تھی۔ 18 قیراط سونے سے تیار کردہ ٹرافی کی لمبائی 36.8 سینٹی میٹر اور اس کا وزن 6.1 کلو گرام ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close